نوبل انعام یافتہ سائنسدان انتقال کر گئے

0
412

نیویارک: ڈی این اے پر تحقیق میں نوبل انعام جیتنے والے معروف امریکی سائنسدان جیمس واٹسن 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈی این اے کی ساخت دریافت کرنے پر عالمی شہرت پانے والے جیمس واٹسن طویل عرصے سے علیل تھے، ان کے انتقال کی تصدیق کولڈ سپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی۔

جیمس واٹسن نے 1962 میں نوبل انعام حاصل کیا تھا۔ اپنی زندگی کے آخری انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ سچائی کی تلاش میں رہے اور اپنی زندگی میں اہم کام سرانجام دینا چاہتے تھے۔

1953 میں فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ساتھ ڈبل ہیلکس ساخت دریافت کرنے پر وہ نوبل انعام کے مشترکہ حقدار قرار پائے۔ نیچر جریدے میں شائع ہونے والی ان کی تحقیق کو مالیکیولر بائیولوجی کی تاریخ میں ایک سنگِ میل سمجھا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا