ٹرمپ کا آئندہ سال دورہ بھارت کا اعلان

0
94

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس سے بڑے پیمانے پر تیل خریدنا بند کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اچھی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم چاہتے ہیں کہ وہ بھارت کا دورہ کریں، جس کے لیے وہ آئندہ سال بھارت جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری روکنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی بھارت اور روس دونوں نے تردید کر دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا