معروف بالی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی شادی کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گووندا ایک اچھے بیٹے اور بھائی ہیں مگر شوہر کے طور پر بالکل اچھے ثابت نہیں ہوئے، اور وہ اگلے جنم میں انہیں اپنا شوہر نہیں دیکھنا چاہتیں۔
سنیتا آہوجا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جوانی میں دونوں نے غلطیاں کیں، لیکن ایک عمر کے بعد غلطیاں دہرانا مناسب نہیں ہوتا۔ اختلافات کے باوجود ان کے بچوں سے محبت نے انہیں مضبوط رکھا اور وہ صرف اپنے بچوں کے سہارے زندگی گزار رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گووندا کی اور ان کی سوچ ایک جیسی نہیں ہے۔ بطور اسٹار گووندا زیادہ وقت ہیروئنوں کے ساتھ گزارتے ہیں، جس کے باعث ایک اسٹار کی بیوی ہونے کے لیے بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے۔ سنیتا کے مطابق انہیں یہ حقیقت سمجھنے میں 38 سال لگے۔






