جنرل ساحر شمشاد سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات

0
301

راولپنڈی میں تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبدالرحیم نے جی ایچ کیو میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ حکام نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔ جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان بطور بھائی ممالک دفاعی تعلقات مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام فروغ دینے میں سرگرم عمل ہیں۔

تاجک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور امن قائم کرنے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا