ایمل ولی نے کہا ہے کہ وہ نہ تو پاکستان تحریک انصاف کو پشتون عوام کا نمائندہ سمجھتے ہیں اور نہ ہی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور کالعدم ٹی ٹی پی دونوں پشتون عوام کا چہرہ نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی تحریک طالبان افغانستان کو افغان عوام کا نمائندہ مانا ہی نہیں۔ ایمل ولی کے بقول دونوں جانب کے لوگ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں اور یہ حقیقت ہے چاہے لوگ مانیں یا نہ مانیں۔
انہوں نے اس عمل کو مغربی منصوبوں سے جوڑا اور کہا کہ ان کا مقصد اس خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا ہے۔






