اعصام الحق کو اے ٹی پی نے یادگاری شیلڈ سے نوازا

0
171

پاکستان کے معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق کو بین الاقوامی ٹینس میں نمایاں کامیابیوں اور خدمات کے اعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نوازا۔ اعزاز کی یہ تقریب اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر منعقد ہوئی جہاں اعصام سمیت سابق ٹاپ 10 رینکنگ رکھنے والے متعدد کھلاڑیوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

اعصام الحق نے اپنے کیرئیر میں اب تک 18 ٹور لیول ڈبلز ٹائٹلز جیتے، جن میں دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹرافیاں بھی شامل ہیں۔ وہ آرتھر ایش ہیومینیٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعصام نے کہا کہ یہاں موجود ہونا ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی بچے کے طور پر انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اتنا طویل اور کامیاب کیرئیر بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا، بڑے ٹورنامنٹس میں شرکت اور چار بار نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنا ان کے لیے یادگار سفر رہا۔

اعصام کے والدین، بیوی اور بچے بھی تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اپنے کیرئیر پر فخر ہے اور اے ٹی پی ان کے لیے ایک خاندان کی طرح ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا