ٹی 20 ٹرائی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

0
438

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نئے چیلنج کا سامنا کرے گی، جب آج سے ٹی 20 ٹرائی سیریز کا آغاز ہو گا۔ سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی، اور پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کے دو کھلاڑی طبیعت خراب ہونے پر وطن واپس روانہ ہو گئے، اور چارتھ اسالنکا کی جگہ داسن شاناکا ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا، جبکہ سری لنکن کپتان داسن شاناکا نے اپنی غلطیوں سے سیکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی صلاحیتیں بڑھانے اور ٹرائی سیریز کے فائنل تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا