ماسکو میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے، جہاں وہ 17 اور 18 نومبر کو اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ایئرپورٹ پر ان کا استقبال روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن، سٹیٹ پروٹوکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈر پرسوف، روسی وزارت خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزی سورووتسیف اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے کیا۔
اپنے دورے کے دوران اسحاق ڈار مختلف دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم پر علاقائی تعاون اور سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔





