افریقی ملک کانگو کے صوبے لوالابا میں تانبے کی کان دھنسنے کے حادثے میں 43 کان کن جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کان میں بنایا گیا عارضی پل گر گیا، جس کے باعث متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے۔
وزیر داخلہ کے مطابق اب تک 43 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امدادی ٹیموں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ غیر قانونی کان کنوں کے زبردستی داخل ہونے کے باعث پیش آیا، جہاں عارضی پل اضافی بوجھ کی وجہ سے گر گیا اور سانحہ رونما ہوا۔





