اسلام آباد پولیس پرحملہ، جوابی کارروائی میں بین الصوبائی کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک

0
410

اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں بین الصوبائی کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں چیکنگ کے دوران گینگ کے افراد نے پولیس پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے جواب میں پولیس نے کارروائی کی۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا جبکہ دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزمان میں سے ایک بعد میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے کلاشنکوف، دیگر اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ یہ گروہ ٹیکسلا، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 35 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا