راولپنڈی(طلو ع نیوز)راولپنڈی میں 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ اورتوڑ پھوڑ،جلاؤگھیراؤ کا مقدمہ، گرفتار 31 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی گئی۔
پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے دوران تفتیش مثبت معلومات حاصل ہوئیں، ملزمان سے ساتھیوں کی معلومات حاصل کرنی ہیں، مزید جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظورکرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ۔عدالت نے کہاکہ ملزمان کو آئندہ پیش کرتے وقت پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی جائے۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔






