ریڈیوپاکستان پشاور پر حملے کا ماسٹر مائنڈ پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے نکلا

0
143

پشاور(طلو ع نیوز)پولیس نے 9 مئی کے روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ اور جلاؤگھیرا ؤکرنے والے اہم کردارکی نشاندہی کردی۔

ذرائع کے مطابق جیوفینسنگ سے پتا چلا ہےکہ ریڈیو پاکستان واقعے میں مبینہ طورپرپی ٹی آئی کاسابق ایم پی اے آصف خان ملوث ہےجو مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ توڑپھوڑاورجلاؤ گھیراؤ کےالزام میں گرفتار 51 ملزمان کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا کہ دوران احتجاج آصف خان مظاہرین کو توڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤکی ہدایات دیتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان واقعہ کے بعد سابق ایم پی اے موبائل بند کرکے روپوش ہے۔پشاور پولیس کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان کےخلاف تھانا شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد پشاور میں مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے دفتر میں آگ لگائی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا