خیبر پختونخوا کے علاقے سینٹرل کُرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پولیس نے ناکام بنا دیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو نذرِ آتش بھی کیا اور فائرنگ کئی گھنٹے جاری رہی۔ اضافی پولیس نفری نے پہنچ کر تین گھنٹے تک بہادری سے مقابلہ کیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔





