ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں، سہیل آفریدی کا چیلنج

0
365

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے میں خصوصی طبقات اور معذور افراد کے لیے متعدد فلاحی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کا راج ہے اور گورنر راج کی کوئی ضرورت نہیں۔ وزیراعلیٰ نے زکوٰۃ فنڈ کی رقوم فوری تقسیم کرنے، ضم اضلاع کے اسکولوں کے طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے اور خصوصی بچوں کے لیے 54 تعلیمی اداروں میں سہولیات بہتر بنانے کا بھی عندیہ دیا۔

اس ضمن میں “احساس امید پروگرام” کے تحت دس ہزار شدید معذور افراد کو ماہانہ پانچ ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، اور مالی معاونت براہِ راست مستحقین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی۔ پروگرام پر جنوری 2026 تک 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے 23 نئی گاڑیاں خصوصی بچوں کے اسکولوں کے لیے فراہم کیں، جن میں 12 منی بسیں اور 11 ہائی ایس شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 2000 الیکٹرک وہیل چیئرز، 2500 مینول وہیل چیئرز، 800 ٹرائی سائیکلیں، 3600 سلائی مشینیں، 617 سماعت کے آلات، 102 وائٹ کینز، 44 بیساکھیاں اور 96 واکرز بھی تقسیم کیے گئے، جن پر مجموعی طور پر 76 کروڑ روپے لاگت آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا