ون ڈے سیریز،جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دیدی

0
315

جنوبی افریقا نے رائے پور میں کھیلے گئے تین میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کا 359 رنز کا ہدف پورا کر کے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 358 رنز بنائے، جس میں رتوراج گائیکواڈ 105 اور ویرات کوہلی 102 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان کے ایل راہول نے ناقابل شکست 66 رنز بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقا نے ایڈن مارکرم کی سنچری، بریٹزکی اور بریویس کی ففٹی کی بدولت بھارت کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مارکرم نے 110، بریٹزکی 68 اور بریویس نے 54 رنز بنائے جبکہ کپتان باووما نے 46 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اختتامی اوورز میں کاربن بوش نے 15 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوایا۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں بھارت کے خلاف حاصل ہونے والا مشترکہ سب سے بڑا رن چیز ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا