اسحاق ڈار کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات، پاک-کرغز تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

0
435

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف سے اہم ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر علاقائی تعاون، معاشی روابط اور مستقبل کی شراکت داری کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے کرغز صدر کو آئندہ مصروفیات اور کاروباری برادری سے ملاقاتوں سمیت دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نائب وزیراعظم نے دفتر خارجہ میں کرغز وزیر خارجہ زینبیک کولو بایف کا بھی استقبال کیا تھا، جہاں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر اہم مشاورت کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا