نیشنل گیمز، سندھ نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

0
247

کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز میں سندھ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں ہونے والے نیٹ بال ویمن ٹورنامنٹ کے فائنل میں سندھ نے مضبوط حریف واپڈا کی ٹیم کو 13 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے شکست دی۔ سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد واپڈا کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

سندھ نے سیمی فائنل میں آرمی کی ٹیم کو مات دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ تقریبِ تقسیم انعامات میں سندھ حکومت کے سیکرٹری کھیل منور علی محسیر نے میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 18 سال بعد سندھ کی میزبانی میں ہونے والے نیشنل گیمز میں میزبان ٹیم کا پہلا طلائی تمغہ جیتنا نہایت خوش آئند ہے۔ سندھ ڈے کے موقع پر یہ کامیابی صوبے کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔

منور علی محسیر کا کہنا تھا کہ امید ہے سندھ نہ صرف بہترین میزبانی کرے گا بلکہ تمغوں کی دوڑ میں بھی نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا