اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں سپورٹس ویک کا رنگارنگ آغاز

0
400

اسلام آباد: اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز, آئی ایٹ تھری میں سپورٹس ویک کا آغاز ہو گیا۔ رنگارنگ تقریب کا افتتاح انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے چیرمین غلام علی ملاح نے کیا۔ غلام علی ملاح نے کھیلوں کے مقابلے کا آغاز کرتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ہاؤس کو دس دس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

پہلے روز سٹوڈنٹس نے رسہ کشی، جمناسٹک، والی بال، ٹیبل ٹینس اور ٹینس کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ ڈائریکٹر ماڈل کالجز اور پرنسپل آئی ایٹ تھری، پروفیسر شاہد عباسی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند جسم میں صحت مند دماغ پنپتا ہے۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں ہمارے ویژن اور مشن کا حصہ ہیں۔ سپورٹس میں حصہ لینے والے سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے غلام علی ملاح کی آمد اور طلبہ کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

دیگر کالجز کے پرنسپلز اور سپورٹس آفیسرز کو خوش آمدید کہا اور اپنے اسٹاف کا اچھے انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ سپورٹس ویک میں پہلی سے لیکر انٹرمیڈیٹ کے سٹوڈنٹس حصہ حصہ لے رہے ہیں۔ غلام علی ملاح نے مشعل روشن کی۔

بعد ازاں مختلف ہاؤس کے رنگا رنگ لباس میں ملبوس اور جھنڈوں ہاتھوں میں لیے طلبہ نے مشعل کے پاس آن کی سرگرمی میں دیکھنے میں آئی۔ مشعل اور رنگا رنگ لباس نے کالج میں سماں باندھ دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا