ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں نائیک یاسر خان شہید ہو گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہوا تھا۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیرِ اعظم نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے شہید نائیک یاسر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔






