نیب اور نائجیریا کے انسدادِ کرپشن ادارے کے درمیان اہم معاہدہ

0
139

دوحہ: قومی احتساب بیورو (نیب) اور نائجیریا کے انسدادِ کرپشن ادارے اکنامک اینڈ فنانشل کرائمز کمیشن کے درمیان کرپشن اور مالیاتی جرائم کے خلاف تعاون کے لیے اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔

قطر میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور ای ایف سی سی نائجیریا کے ایگزیکٹو چیئرمین مسٹر اولانی پیکون اولوکوئیوڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور نائجیریا نے کرپشن اور مالیاتی جرائم کے خلاف مشترکہ طور پر کارروائی کرنے اور باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ عالمی سطح پر احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانا نیب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کا مقصد تحقیقاتی اور قانونی کارروائیوں کی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ یہ معاہدہ سرحد پار کرپشن کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اب انصاف کی فراہمی سرحدوں کی پابند نہیں رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا