اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

0
506

اسلام آباد: جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کالعدم قرار دیے جانے کے معاملے پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

ہڑتال نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ آئین و قانون کے خلاف کسی بھی اقدام کے خلاف کھڑی رہے گی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور کسی بھی کیس کا فیصلہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے بغیر نہیں دیا جانا چاہیے۔

اس کے تحت کل وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا