لاہور: پنجاب اسمبلی کے 37 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ زراعت سے سوالات کے جوابات لیے جائیں گے اور ارکان اسمبلی زیرو آور نوٹسز پیش کریں گے۔
اجلاس میں پانچ تحریکِ التواء کار زیر بحث آئیں گی، جبکہ پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2025 اور پنجاب معذور افراد کو عطائے اختیار (ترمیمی) بل 2025 بھی پیش کیے جائیں گے۔





