پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہیں: صدر زرداری

0
143

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں اور پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے۔

اسلام آباد میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے صدر زرداری سے ملاقات کی، جس میں سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے بحرین کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی رکنیت پر مبارکباد دی اور خوراک، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار اور ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو دی جانے والی عزت و مواقع پر بحرین کا شکریہ ادا کیا۔

صدر زرداری نے پاکستانی قیدیوں کی معافی اور پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر بحرین کی یکجہتی پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بحرین کی قیادت کا حالیہ دورہ اور پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا