بچے کو بند کار میں چھوڑ نے پر خواتین ساتھی سمیت گرفتار

0
509

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک افسوسناک واقعے میں 11 ماہ کے بچے کو بند گاڑی میں خطرناک حالت میں چھوڑنے پر تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بچے کو بند کار کے شیشے توڑ کر نکالا، جہاں وہ الٹی کی ہوئی حالت میں گاڑی کی سیٹس کے درمیان اوندھے منہ پھنسا ہوا تھا۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود دو نوجوان لڑکیاں اور ایک لڑکا بچے کو اکیلا اور بند گاڑی میں چھوڑ کر مختلف بارز میں گھومتے رہے۔ واقعے کے وقت گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے ان افراد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک عبور کرتے دیکھا۔

جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو تینوں فرار ہو گئے، تاہم تعاقب کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت کسی بھی ملزم نے بچے کے بارے میں پولیس کو آگاہ نہیں کیا۔

تقریباً ایک گھنٹے بعد پولیس کو گرفتار ملزم گیبریئل الیمن کی خالہ کی جانب سے فون آیا، جنہوں نے بتایا کہ بچہ گاڑی میں موجود ہے۔ تفتیش کے دوران گیبریئل الیمن نے پولیس کو گمراہ کرتے ہوئے جھوٹا بیان دیا کہ بچہ اس کی بہن کے پاس لاک ہارٹ میں ہے۔

بعد ازاں جیل میں سخت پوچھ گچھ کے دوران تینوں ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بچے کو جان بوجھ کر اکیلا گاڑی میں چھوڑا تاکہ وہ آزادانہ طور پر تفریح کر سکیں۔

پولیس نے 22 سالہ گیبریئل الیمن، 25 سالہ آئزایا کالوو اور 21 سالہ جیسلن تووار کے خلاف بچے کو تنہا چھوڑنے اور اس کی جان کو شدید خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا