مسجد نبوی کے مؤذن انتقال کر گئے

0
773

مسجد نبوی میں 25 برس تک اذان دینے والے معروف مؤذن شیخ فیصل نعمان انتقال کر گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق انہیں سنہ 2000 میں باضابطہ طور پر مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔

اذان دینا شیخ فیصل نعمان کے لیے خاندانی وراثت تھی، ان کے والد اور دادا بھی مسجد نبوی میں مؤذن کے فرائض انجام دیتے رہے۔ ان کے والد نے طویل عرصے تک مسجد نبوی میں اذان دی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ فجر کے بعد ادا کی گئی جبکہ تدفین مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں کی گئی۔

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ان کی 2 نومبر کو دی گئی آخری اذان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پُرسوز آواز ہمیشہ مسجد نبوی کے ماحول کا حصہ رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا