پی ٹی آئی کے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک

0
562

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد پاکستان مخالف پروپیگنڈا کو فروغ دینا ہے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اس کی سالمیت کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ اور منفی بیانیے پر مبنی ہے اور وہ اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے حقائق واضح ہیں، اس کے باوجود جھوٹ پر مبنی مواد پھیلا کر عوام کی ذہن سازی کی جاتی ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کے مطابق پی ٹی آئی فخر سے دعویٰ کرتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مقبول ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ اس کے بیشتر اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو حقیقی عوامی حمایت حاصل نہیں، یہ سب منظم دھوکا اور فریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی کوئی سرگرمی نہیں جو عوام کے لیے فائدہ مند ہو اور حقیقی فالوورز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی یہ دعویٰ کرتی ہے کہ اس کے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں، تاہم یہ اعداد و شمار حقیقت پر مبنی نہیں اور جھوٹے فالوورز کے ذریعے تاثر دیا جا رہا ہے کہ پارٹی کو وسیع عوامی حمایت حاصل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا