ڈیلسی روڈریگز نے وینزویلا کی قائم مقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

0
131

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے سپریم کورٹ کے حکم پر قائم مقام صدر کی حیثیت سے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیلسی روڈریگز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ نکولس مادورو ہی وینزویلا کے واحد اور قانونی صدر ہیں اور وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔

قائم مقام صدر نے ملک کے دفاع اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے پوری طرح فعال ہیں اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے، جن کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت کاراکس میں زور دار دھماکے سنے گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ان حملوں کا حکم دیا، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق کاراکس میں کم از کم سات دھماکے ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا