کراچی: قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث سونے اور چاندی کی بلند اڑان رک گئی۔
پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 35 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 30 ہزار 435 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کی سطح پر آ گیا۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 1106 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد چاندی 11 ہزار 69 روپے فی تولہ پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 355 ڈالر سستا ہو کر 5150 ڈالر پر آ گیا۔





