اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھنے اور قریبی پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ نے تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے ہنگامی رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں اور شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید برآں زاہدان اور مشہد میں پاکستانی قونصل خانوں کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ ضرورت کے وقت معاونت یقینی بنائی جا سکے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی سفارتی مشنز شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔





