امریکا نے ایران کے خلاف بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا:صدر ڈونلڈ ٹرمپ

0
1221

واشنگٹن: صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’سوشل ٹروتھ‘ پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ اس کارروائی کا مقصد ایرانی حکومت سے لاحق خطرات کو ختم کرنا اور امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دیر قبل امریکی فوج نے ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور امریکا ایران کے میزائل نظام اور میزائل انڈسٹری کو تباہ کر دے گا، جبکہ ایرانی بحریہ کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہر صورت یقینی بنائے گا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے اور خطے میں موجود امریکی اہلکاروں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے کی صورت میں ان کے ساتھ نرمی برتی جائے گی، بصورت دیگر سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا