آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی سرزمین سے داغے گئے متعدد ڈرونز آذربائیجان کے مختلف علاقوں میں گر گئے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق ایک ڈرون نخجوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا، جبکہ ایک اور ڈرون شکارآباد گاؤں کے ایک اسکول کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دو شہری زخمی ہوئے ہیں۔
آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے ان ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔
وزارت نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی وضاحت کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے۔
اس معاملے پر آذربائیجان نے ایران کے سفیر کو طلب کر کے باضابطہ احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ہے۔ وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کو اس واقعے پر مناسب ردعمل دینے کا حق حاصل ہے۔





