تہران میں فضائی حملہ، ایرانی وزیرِ انٹیلیجنس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

0
1373

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں ایرانی وزیرِ انٹیلیجنس اسماعیل خطیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے مطابق حملے کے نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس میں کتنا نقصان ہوا یا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا یا نہیں۔

دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملوں کے دعوے کر رہے ہیں، جس کے باعث خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا