قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس 30 مارچ کو متوقع، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

0
415

اسلام آباد میں پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس 30 مارچ 2026 کو متوقع ہے، جس کے لیے اجلاس طلب کرنے کی سمری پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کیلنڈر کے تحت اجلاس اسی تاریخ کو شیڈول کیا گیا ہے، تاہم کفایت شعاری مہم کے پیش نظر اجلاس بلانے سے متعلق مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ حکومتی حلقوں کی اکثریت کا مؤقف ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صرف ناگزیر صورتِ حال میں ہی بلایا جائے تاکہ غیر ضروری اخراجات سے بچا جا سکے۔

حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی کی باہمی مشاورت سے کیا جائے گا، جبکہ تاحال اس حوالے سے کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں قومی اسمبلی کا 25واں اجلاس 3 سے 12 مارچ تک جاری رہا تھا، جس کے بعد اب تک نیا سیشن طلب نہیں کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا