تہران میں محمد باقر ذوالقدر کو ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے علی لاریجانی کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ محمد باقر ذوالقدر پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر رہ چکے ہیں اور اسٹریٹجک حلقوں میں انہیں ایک بااثر اور سخت گیر شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی اعلیٰ ترین سکیورٹی باڈی کے لیے یہ تقرری ایک اہم وقت پر کی گئی ہے، جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یاد رہے کہ سابق سیکرٹری علی لاریجانی اور بسیج ملیشیا کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی حالیہ حملوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔
علی لاریجانی ایران کی نمایاں سیاسی شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور ماضی میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مغربی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات کے سربراہ بھی رہ چکے تھے۔
رپورٹس کے مطابق انہیں ٹریس کرنے کے لیے اسرائیلی انٹیلی جنس نے وسیع پیمانے پر کوششیں کیں، تاہم وہ مسلسل اپنا مقام تبدیل کرتے رہے اور بالآخر 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ان کا سراغ لگا لیا گیا۔





