مشرقِ وسطیٰ تنازع کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اے ڈی بی کا مالی پیکیج اعلان

0
404

اسلام آباد میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔

اے ڈی بی حکام کے مطابق تیل، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی درآمد جاری رکھنے کے لیے خصوصی فنانسنگ فراہم کی جائے گی، جبکہ ترقی پذیر ممالک کو بجٹ سپورٹ اور سپلائی چین فنانس بھی مہیا کیا جائے گا۔

ادارے نے محدود مدت کے لیے تیل کی درآمد کی فنانسنگ بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ تنازع کے باعث توانائی کی قیمتوں، مہنگائی اور کرنسیوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شپنگ روٹس متاثر ہو رہے ہیں، جس سے ترسیل مہنگی اور تاخیر کا شکار ہے، جبکہ کھاد اور پیٹروکیمیکل سپلائی بھی خطرے میں ہے جس سے زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مزید برآں، وہ معیشتیں زیادہ متاثر ہو سکتی ہیں جو سیاحت اور ترسیلاتِ زر پر انحصار کرتی ہیں۔

اے ڈی بی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کاؤنٹر سائیکلیکل سپورٹ فیسلٹی کے تحت ہنگامی بجٹ سپورٹ فراہم کی جائے گی تاکہ رکن ممالک کی معیشتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا