پی ایس ایل 11 کا آفیشل ترانہ جاری

0
317

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا نغمہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے، جبکہ گانے کی تھیم ’’کھیلیں گے بیٹ پہ‘‘ رکھی گئی ہے۔ اس ترانے میں آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا۔ تقریب میں پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی بھی رونمائی کی گئی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا