بنگلا دیش کی بھارت سے کرکٹ تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں تیز

0
72

ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت کے کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ناظم العابدین فہیم نے کہا کہ بنگلا دیش مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے، اسی سلسلے میں حال ہی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے تاکہ باہمی امور پر بات چیت کی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ بھارتی ٹیم ستمبر میں بنگلا دیش کا دورہ کرے گی، جبکہ اس کے بعد بنگلا دیش کی خواتین ٹیم بھارت جائے گی۔ ساتھ ہی مزید کرکٹ تعاون کے امکانات پر بھی غور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مصطفیٰ الرحمان کو ایک بڑی کرکٹ لیگ سے نکالنے کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا