اگر ایران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا، چالاکی کی کوشش کی تو امریکی مذاکراتی ٹیم مثبت ردعمل نہیں دے گی: جے ڈی وینس

0
457

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ اہم مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کے لیے میری لینڈ سے پاکستان روانہ ہو گئے۔

اسلام آباد کیلئے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کے تحت مذاکرات میں شرکت کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوئی تو امریکا بھی کھلے دل سے پیش رفت کے لیے تیار ہوگا۔ تاہم، اگر ایران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا یا چالاکی سے کام لینے کی کوشش کی تو امریکی وفد کی جانب سے مثبت ردعمل نہیں دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان یہ مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں کل اسلام آباد میں ہوں گے۔

امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے، جن کے ہمراہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف بھی موجود ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا