پلان بی کی کوئی گنجائش نہیں، امن ہی واحد راستہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

0
274

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے پاس “پلان بی” کی کوئی گنجائش نہیں، ہر صورت “پلان اے” یعنی امن کو کامیاب بنانا ہوگا۔

برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا کہ اس جنگ کے اثرات پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کی سفارتی کوششوں کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کی توثیق کی ہے، جبکہ ایران کے 10 نکاتی فارمولے کو مذاکرات کی بنیاد بنایا گیا ہے، تاہم بعض نکات پر اب بھی اختلاف رائے موجود ہے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ ایران میں بمباری اور خطے میں جوابی کارروائیاں رک چکی ہیں، اور پاکستان کو امید ہے کہ اعتماد کے فقدان کو دور کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تنازع سے نہ صرف قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں بلکہ عالمی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

نوبل امن انعام سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ان کی ترجیح کسی انعام کا حصول نہیں بلکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ عالمی برادری کو امن کے راستے پر متحد ہونا ہوگا کیونکہ اس کے سوا کوئی قابلِ عمل متبادل موجود نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا