بجلی صارفین کیلئے نئی سہولت، بل پر سبسڈی کی تفصیلات ظاہر ہوں گی

0
478

اسلام آباد: بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین تک سبسڈی اور سہولت کی شفاف فراہمی کیلئے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق اب صارفین کے ماہانہ بجلی بل پر یہ واضح کیا جائے گا کہ انہیں اس ماہ کتنی سبسڈی فراہم کی گئی۔ تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کو اپنے بجلی بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرکے متعلقہ لنک پر رجسٹریشن کرنا ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کم بجلی استعمال کرنے والے خاندانوں کو ریلیف مسلسل ملتا رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ حکومت سبسڈی ختم کر رہی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق حکومت کی اولین ترجیح غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے، جبکہ اس نئے نظام کا مقصد وسائل کا منصفانہ اور مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا