نوجوانوں میں دل کے دورے بڑھنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

0
354

دنیا بھر میں بدلتے طرزِ زندگی کے باعث نوجوانوں میں دل کے امراض تیزی سے بڑھنے لگے ہیں، جبکہ نئی تحقیق میں ناکافی نیند اور دیر سے سونے کو اس کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔

فن لینڈ کی اولو یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق مکمل نیند نہ لینا اور بے ترتیب سونے جاگنے کی عادت دل کے دورے اور فالج کے خطرات میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔

تحقیق میں شامل افراد کے سونے کے اوقات کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین نے بتایا کہ دیر سے سونے اور روزانہ 8 گھنٹے سے کم نیند لینے والے افراد میں دل کے امراض کا خطرہ دگنا ہو سکتا ہے۔

محققین نے 10 سال سے زائد عرصے تک ہزاروں افراد کا مشاہدہ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ مسلسل کم نیند لینے والے افراد ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے سنگین مسائل کا زیادہ شکار بنتے ہیں۔

ماہرینِ قلب کا کہنا ہے کہ دل کو صحت مند رکھنے کیلئے نیند کا مکمل ہونا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سونے اور جاگنے کا وقت مقرر رکھا جائے، رات کو سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے موبائل اور دیگر اسکرینز کا استعمال ترک کیا جائے۔

ماہرین کے مطابق مرچ مصالحے، تلی ہوئی غذاؤں اور شام کے بعد چائے یا کافی کے زیادہ استعمال سے بھی پرہیز کرنا چاہیے تاکہ نیند بہتر ہو اور دل کے امراض سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا