روس میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی یاد میں فوجی پریڈ کا انعقاد

0
374

روس میں دوسری جنگِ عظیم میں فتح کی یاد میں منائی جانے والی یومِ فتح پریڈ اس بار انتہائی محدود پیمانے پر منعقد کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریڈ اسکوائر میں ہونے والی یہ تقریب روس کی اہم قومی تقریبات میں شمار ہوتی ہے، جہاں سوویت یونین کی نازی جرمنی کے خلاف فتح اور جنگ میں ہلاک ہونے والے لاکھوں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ماضی کے برعکس اس سال پریڈ میں ٹینکوں اور بھاری فوجی سازوسامان کی روایتی نمائش نہیں کی گئی۔ تاہم جدید ہتھیاروں اور دفاعی نظاموں کو بڑی اسکرینوں اور سرکاری ٹی وی نشریات کے ذریعے دکھایا گیا۔

تقریب میں یارس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل، آرخانگلسک جوہری آبدوز، پریسویٹ لیزر ہتھیار، سخوئی ایس یو 57 لڑاکا طیارہ اور S-500 فضائی دفاعی نظام سمیت مختلف ڈرونز اور توپ خانے کے نظام پیش کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے وہ فوجی بھی پریڈ میں شریک ہوئے جو روس کے علاقے کرسک میں یوکرینی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا