معرکۂ حق میں پاک فضائیہ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا: مراد علی شاہ

0
526

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے غرور رافیل طیاروں کو خاک میں ملا دیا۔

سندھ اسمبلی میں پاک فوج کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی جس میں مسلح افواج کی قربانیوں اور دفاع وطن کے عزم کو سراہا گیا۔

خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت طویل عرصے سے فالس فلیگ آپریشنز کرتا آ رہا ہے اور پہلگام واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا، جس کے بعد بھارت نے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے عام شہری شہید ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارت کو رافیل طیاروں پر بڑا غرور تھا لیکن پاک فضائیہ نے دشمن کے اس غرور کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا آپریشن 52 منٹ تک جاری رہا جس میں 4 رافیل طیاروں سمیت متعدد بھارتی جنگی جہاز گرائے گئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رافیل ایک جدید طیارہ ضرور ہے لیکن اسے چلانے کے لیے بھی دل گردہ چاہیے، پاکستان کے شاہینوں نے جرات اور مہارت سے بھارت کے 8 طیارے مار گرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 مئی کو بھارت نے ڈرون حملوں کی کوشش کی اور بعض ڈرون کراچی تک پہنچے تاہم پاکستان نے بھارت کے 77 سے زائد ڈرونز تباہ کر دیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا