راولپنڈی: پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے جو تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مظفرآباد کے قریب پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔






