اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فائلرز کو ریلیف دیتے ہوئے جائیداد کی خریداری اور فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران اعلان کیا کہ فائلرز کے لیے جائیداد خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد کردیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق فائلرز کے لیے جائیداد فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی 5.5 فیصد سے کم کرکے 2.75 فیصد کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اقدام رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے کیا گیا ہے۔






