حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان

0
809

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مختلف آمدنی کے سلیبز پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سرکاری اور نجی شعبے کے تنخواہ دار ملازمین کو ٹیکس میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدنی والے افراد کے لیے ٹیکس کی شرح 23 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ آمدنی رکھنے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد جبکہ 41 لاکھ سے 56 لاکھ روپے آمدنی والوں کے لیے شرح 35 فیصد سے کم کرکے 29 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ 56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ حاصل کرنے والے افراد کے لیے بھی ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کرکے 32 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا