پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی ادائیگی پر خرچ ہو رہا ہے: سینیٹر دنیش کمار

0
360

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں سود لینے سے منع کیا گیا ہے، لیکن پاکستان کے بجٹ کا بڑا حصہ سود کی ادائیگی میں خرچ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مالی وسائل کا تقریباً 50 فیصد قرضوں اور سود کی ادائیگی پر صرف ہو رہا ہے، جو معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

دنیش کمار نے ایوان میں خطاب کے دوران پیٹرول اسمگلنگ کے مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ سرحدی علاقوں میں لوگ مشکلات کے باوجود روزگار کے لیے یہ کام کرتے ہیں، اس صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایران سے پیٹرول کی قانونی درآمد کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے تاکہ غیر قانونی تجارت کا خاتمہ ہو سکے۔

سینیٹر دنیش کمار نے مزید کہا کہ عالمی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے بھی پاکستان کو محتاط اور مضبوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، اور مختلف چیلنجز کے باوجود ریاستی ادارے استحکام کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا