مردان میں گوردوارے پر فائرنگ، سکھ میاں بیوی جاں بحق

0
86

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں ایک گوردوارے پر فائرنگ کے نتیجے میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان مردان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بابو محلہ میں واقع گوردوارے کے ایک کمرے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی گوردوارے کی صفائی اور دیکھ بھال پر مامور تھے اور وہیں رہائش پذیر بھی تھے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا