لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو سزائیں سنا دیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں پولیس گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے سے متعلق مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں محمود الرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔
تاہم اسی مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔
فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں میں اس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے، جبکہ مقدمے کے دیگر قانونی پہلوؤں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔






