پشاور کے عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن لازمی، بغیر ویکسین سفر پر پابندی

0
402

پشاور: پشاور سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین اور سعودی وزٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کیلئے ویکسینیشن کے بغیر سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تاہم عمرہ زائرین 14 اکتوبر تک بغیر ویکسینیشن سفر کرسکیں گے، جبکہ 15 اکتوبر سے ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

فیڈرل ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری کے مطابق پشاور سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کی شرط عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سفر سے کم از کم 10 روز قبل ضروری ویکسینیشن مکمل کرلیں تاکہ ایئرپورٹ پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے پشاور میں سول سرجن آفس میں ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں مردوں اور خواتین کیلئے مجموعی طور پر 20 کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔ ویکسینیشن سینٹر میں نادرا کے 2 سہولت مراکز بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ زائرین کو رجسٹریشن سمیت دیگر ضروری امور میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

دوسری جانب کراچی سے جانے والے عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کے بغیر سفر کی مدت میں مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے اور وہ 10 اکتوبر تک بغیر ویکسینیشن سفر کرسکیں گے۔ کراچی ایئرپورٹ ڈسپنسری میں نادرا کے 5 سہولت مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں، جبکہ جیکب لائن ڈسپنسری میں آئندہ ہفتے سے ویکسینیشن شروع کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین سفری مشکلات سے بچنے کیلئے مقررہ مدت سے پہلے ویکسینیشن مکمل کرلیں اور سفر سے متعلق تمام ضروری تقاضے پورے کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا